بھوپال۔ جے شاہ کے خلاف بادی النظر ثبوت ہوں تبھی جانچ ہوسکتی ہے. راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)نے آج کہا کہ اگر بادی النظرمیں کوئی ثبوت ہوں تبھی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے قومی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے خلاف لگے الزامات کی جانچ کی جاسکتی ہے۔
آر ایس ایس کے کارکن دتاتریےہوسبولے نے یہاں میڈیا سے بات چیت کےدوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ جب بدعنوانی سے متعلق الزامات لگتے ہیں تو ضروری ہے کہ ان کی جانچ ہو۔جانچ کی بنیاد پر ہی مناسب کارروائی کی جاتی ہے۔
مسٹر ہوسبولے نے کہا کہ حالانکہ ایسے معاملوں میں الزام لگانے والے کو اسے ثابت کرنا چاہئے۔ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک نیوز ویب سائٹ نے الزام لگایا ہے کہ مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعدبی جےپی صدر کے بیٹے کی کمپنی کا ٹرن اوور 16ہزار گنا بڑھ گیا۔مسٹر شاہ نے نیوز ویب سائٹ پر ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا ہے۔