رونالڈو  یورپ کے سال کے بہترین فٹبالر قرار

موناکو: یورپین فٹ بال کی چمپیئن ٹیم پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔ موناکو ronaldoمیں منعقدہ تقریب میں یورپ کےبہترین فٹ بالر کے انتخاب کی تققریب منعقد ہوئی جہاں اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریا میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے رونالڈو کو یوئیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کےلئے کرسٹیانو رونالڈو کا مقابلہ گیرتھ بیل اور فرانس کے اونٹوئن گیریزمین سے تھا تاہم رونالڈو کو سیزن میں بہترین کارکردگی کے باعث اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے یورو2016 کے فائنل میں اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی ایڈر کے گول کی بدولت فرانس کو 0-1 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی دفعہ چمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پرتگالی ٹیم کو میچ کے 17 ویں منٹ میں کپتان رونالڈو کے زخمی ہوکر باہر ہونے پر بڑا دھچکا لگا لیکن ٹیم مجموعی کھیل کے ذریعے چمپین بن گئی۔ ان کی موجودگی میں ریال میڈرڈ نے چمپیئنزلیگ اپنے نام کیا تھا۔ واضح رہے رونالڈو نے 2013-14 میں بھی یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڑ جیتا تھا اور اب دومرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرکے میسی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *