ریو دی جینرو: ہندوستان نے کناڈا کے خلاف ریو اولمپک کے پول بی مقابلے میں جمعہ کودو بار برتری بنائی لیکن کناڈا نے دونوں بار واپسی کرتے ہوئے
ول کرکے ہندوستان سے مقابلہ 2۔2 سے ڈرا کھیل لیا۔ ہندوستان اورکناڈا کے درمیان مقابلہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ کھیلا گیا۔ ہندوستانی ٹیم اگرچہ درجہ بندی اور کھیل کے لحاظ سے بہتر تھی لیکن کناڈا نے بھی زبردست جدوجہد اورصلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی کھلاڑیوں کے چھکے چھڑادےئے۔ کناڈا نے اس ڈرا سے ریو میں اپنا پہلا پوائنٹس حاصل کرلیا۔
ہندوستان نے اس سے قبل اولمپک میں آپ تینوں مقابلے جیتے تھے اوریہ پہلا موقع ہے جب اسے کناڈا کے ساتھ اولمپک میں پوائنٹ بانٹنے پڑے۔ ہندوستان کے اس ڈرا کے بعد پانچ میچوں سے سات پوائنٹ ہو گئے اور وہ گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان کو اب ارجنٹائن اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے آخری گروپ میچ کا انتظار کرنا پڑے گا جس کے بعد پتہ لگے گا کہ ہندوستانی ٹیم تیسرے مقام پر رہتی ہے یا چوتھے نمبر پر۔ ریو اولمپک کی ہاکی مقابلے میں ہندوستان کا کوارٹرفائنل میں جگہ پہلے ہی اس بات کا یقین ہو چکا تھا کیونکہ گروپ کی چار سب سے چوٹی کی ٹیموں کو ناک آؤٹ کوارٹر فائنل میں کھیلنا ہے۔ ارجنٹائن کے فی الحال پانچ پوائنٹ ہیں۔ اگر وہ آئرلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو وہ ہندوستان کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے مقام پر پہنچ جائے گا۔ اس صورت میں ہندوستان کو گروپ اے کی نمبر ایک ٹیم کے ساتھ کوارٹر فائنل کھیلنا ہوگا۔