اعظم گڑھ :اترپردیش میں اعظم گڑھ کے دیدارگنج علاقے میں شراب کے لئے 100 روپیہ نہ دینے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور اس کی لاش کو پھندے پر لٹکا کر فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ 25 جولائی کی رات کروئی گاؤں کے رہنے والے پپو راج بھر نے بیوی سے 100 روپے شراب پینے کے لئے مانگا۔بیوی نے پیسہ دینے سے انکار کر دیا۔اس بات پر دونوں کے درمیان کافی تنازعہ ہوا۔تنازعہ کے بعد راجو شراب پی کر گھر آیا اور اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کے لئے اس کی لاش کو گھر میں ہی لٹکا کر فرار ہو گیا۔تاخیر سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی۔پولیس نے سرویلانس کی مدد سے قاتل کو پلتھي چوراہے کے پاس سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔