نئی دہلی : سفر حج کیلئے سبسڈی دی جاتی ہے ، یہ سبسڈی کرایہ میں رعایت کے طور پر دی جاتی ہے ، حج کیلئے جدہ جانے کا کرایہ بہت زیادہ ہوتا ہے ، لیکن حکومت ہند سبسڈی دے کر عازمین حج کو راحت دیتی ہے۔حکومت یہ دعوی کررہی ہے ، لیکن سفر حج کے دوران ائیرانڈیا کے ذریعہ عازمین حج سے وصول کیا جانے والا جدہ تک کا کرایہ عام دنوں کے مقابلہ میں دوگنا یا اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔