نئی دہلی۔ ریزرو بینک نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری یکم جنوری سے 4500 روپے اے ٹی ایم سے نکال سکیں گے۔ نوٹ بندی سے پریشان لوگوں کی پریشانی دور کرنے کے لئے ریزرو بینک نے دیر رات بڑا اعلان کیا ہے۔ 1 جنوری 2017 سے اب اے ٹی ایم سے لوگ 4500 روپے نکال سکیں گے۔ ابھی تک یہ حد 2500 تک ہی تھی۔
ریزرو بینک نے دیر رات یہ اعلان کیا کہ نئے سال کے پہلے دن سے اے ٹی ایم سے لوگ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 4500 روپے نکال سکیں گے۔ 8 نومبر کو نوٹ بندی کے اعلان کے بعد سے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی حد مقرر کر دی گئی تھی۔ فی الحال ایک دن میں زیادہ تر 2500 روپے اور بینک سے چیک کے ذریعے ہفتے میں ایک بار زیادہ سے زیادہ 24000 روپے ہی نکالے جا سکتے ہیں۔