کباڑی والے نوجوانوں نے گھر آکر لوٹائی رقم
نئی دہلی۔ ملک میں جہاں ہر طرف بدعنوانی اور بے ایمانی کا سامراج قائم ہے اسی تاریک دور میں چند نیک بندگان خدا بھی ہیں جنکی اصل دولت انکا ایمان ہے۔ ایسی ہی ایک مثال راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے دو نوجوان ردی والوں کی ہے جنکی ایمانداری کے چرچے ان دنوں ہر قاص و عام کی زبان پر ہیں۔ جس نے بھ ان نوجوانوں کا قصہ سنا اس نے دل کھول کر انکی تعریف کی.کسی کو یقین نہیں ہو رہا تھا کہ اس تاریک دور میں بھی ایمانداری کی ایسی مثالیں موجود ہیں جو پورے معاشرہ کےلئےئ نمونہ عمل بن سکتی ہیں۔
خبر کے مطابق معاملہ راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے ایک گاؤں کا ہے. جہاں شانتی بھاڈو نامی ایک خاتون نے اخبارات اور کتابوں کی ایک کباڑ خریدنے والے دو نوجوانوں کو بیچ دی. خاتون کو اس وقت یہ نہیں پتہ تھا کہ اس نے ردی کے ساتھ کتنی اہم چیز ان نوجوانوں کو سونپ دی ہے.
لیکن اگلے دن جب دونوں نوجوان اس کے سامنے آ کر کھڑے ہو گئے اور ایک لاکھ روپے کی نقد رقم اس کے ہاتھ میں تھمائی تو خاتون کے ہوش اڑ گئے. نوجوانوں نے بتایا کہ شانتی نے غلطی سے ردی کے ساتھ انہیں یہ ایک لاکھ روپے کی نقد رقم بھی دے دی تھی. سریندر اور شنکر ورما نام کے دونوں بھائیوں کی ایمانداری دیکھ کر خاتون شانتی اور ان کے شوہر کشور ہی نہیں پورے گاؤں کے لوگ دنگ رہ گئے.