جے پور: راجستھان میں گئوركشكوں نے بیف پروسنے کا الزام لگا کر حیات ربانی ہوٹل کو بند کروایا۔ ملک میں گئو رکشا کی غنڈہ گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب راجستھان کے جے پور میں کچھ اسی طرح کا معاملہ پیش آیا ہے ، جہاں ایک ہوٹل میں بیف پروسنے کا الزام لگاتے ہوئے گئو رکشا کی ٹیم نے جم کر ہنگامہ کیا۔ گئوركشكو ںکے ہنگامہ کے بعد ہوٹل کو سیل کر کے ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ راشٹریہ گئو رکشا دل کی صدر سادھوی کومل اپنے سینکڑوں حامیوں کو لے کر یہاں سندھی کیمپ علاقہ میں واقع ہوٹل حيات ربانی کے باہر پہنچ گئیں اور ہنگامہ کرنے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہوٹل میں بیف پروسا جاتا ہے۔ ہنگامہ کے بعد پولیس بھی وہاں آگئی اور نمونے جانچ کے لئے بھیج کر ہوٹل کو سیل کر دیا۔ ساتھ ہی ساتھ پولیس نے کسی انکوائری یا پوچھ گچھ کے بغیر ہوٹل کے دو ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا۔
دی ہندی سیاست ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق تھانہ کے ایس ایچ او من پھول سنگھ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ میں یہ نمونے چکن کے لگ رہا ہیں ، لیکن اگر جانچ میں یہ بیف پایا گیا ، تو ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اگر چکن پایا جاتا ہے تو ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔
ادھر کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سب محض ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے ، کیونکہ یہ ہوٹل ایک ہندو علاقے میں ہے اور یہاں واقع تمام ہوٹلوں سے زیادہ کمائی کر رہا ہے۔ لہذا اس کو بند کروانے کیلئے یہ تمام ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔