دبئی۔ ایران میں رئیسی نے روحانی کی صوتی ریکارڈنگ منظر عام پر لانے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی صدارتی انتخابات میں قدامت پرست ونگ کے امیدوار ابراہیم رئیسی نے اصلاح پسندوں اور اعتدال پسند قدامت پرستوں کے امیدوار موجودہ صدر حسن روحانی کو اُن کی صوتی ریکارڈنگ منظر عام پر لانے کی دھمکی دی ہے۔ تاہم رئیسی نے مذکورہ ریکارڈنگ کے مواد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
رئیسی نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے روحانی کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر سخت تنقید کی جو انہوں نے اپنی مدت صدارت کے چار برسوں کے دوران اپنائیں۔ رئیسی نے یہ بھی دعوی کیا کہ روحانی نے غیرملکیوں کی پسندیدہ پالیسیاں اختیار کیں۔ قدامت پسند امیدوار نے ایرانی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرونی ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا مواد اور متن ظاہر کریں۔