قریب سے گزرا قافلہ ، مگر نہیں پڑی کسی کی نظر
گورکھپور : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی سیکورٹی میں بڑی چوک کا انکشاف ہوا ہے۔ گورکھپور میں جب راہل گاندھی کا قافلہ گزر رہا تھا ، تبھی سڑک کنارے ایک مشتبہ شخص رائفل لئے کھڑا تھا۔ باعث تشویش یہ ہے کہ راہل گاندھی کی سیکورٹی میں لگائی گئی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے ہاتھوں میں رائفل لے کر کھڑے شخص پر ذرا بھی توجہ نہیں دی۔ ای ٹی وی / پردیش 18 کے کیمرے میں هتھیار بند شخص قید ہوگیا۔ ویڈیو میں آپ صاف طور سے دیکھ سکتے ہیں کہ نوجوان ہاتھ میں رائفل لے کر سڑک کنارے کھڑا ہےاور اس کے انتہائی قریب سے راہل گاندھی کا قافلہ گزر رہا ہے۔
راہل گاندھی گورکھپور کے سرکٹ ہاؤس سے نکل کر میڈیکل کالج جانے کے دوران اسی راستے سے گزرے تھے، تبھی وہاں نوجوان رائفل لے کر سڑک کنارے کھڑا تھا۔ ہاتھوں میں رائفل لئے شخص بلیورنگ کی جنس اور ٹی شرٹ پہنے دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے قبل گورکھپور میں راہل گاندھی نے مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ مودی جی نے چھوٹے کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا ہے اور امیر لوگوں کا قرض معاف کر دیا ہے۔