کچھوچھا شریف میں مزار پر چڑھائی چادر
اعظم گڑھ : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی کسان یاترا جاری ہے ۔ راہل گاندھی آج اپنے دورے کے دوران اعظم گڑھ پہنچے ۔ راہل نے روڈ شو کیا اور كچھوچھا شریف پہنچ کر مخدوم صاحب کی مزار پر چادر بھی چڑھائی ۔
اس سے پہلے راہل اپنے ایودھیا کے دورے پر ہنومان گڑھی مندر بھی پوجا کے لئے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست کے کسانوں سے ملنے کے لئے 6 ستمبر کو راہل گاندھی نے دیوریا سے دہلی تک کسان یاترا کی شروعات کی تھی ۔ اس یاترا کے دوران وہ 2500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے کسانوں کے ساتھ کھاٹ پر چرچا کر کے کسانوں سے براہ راست ملاقات کریں گے ۔ وارانسی سے متصل اضلاع جیسے، جونپور، اعظم گڑھ اور الہ آباد میں راہل گاندھی اپنی یہ یاترا کر رہے ہیں ۔