میرٹھ۔ایس پی ،کانگریس اتحاد یوپی میں بی جے پی وبی ایس پی کو ختم کرے گا ۔ان خیالات کا اظہارکانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے آندھی طوفان والے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےکہاکہ اگر اترپردیش میں کسی کی آندھی یا ہوا چل رہی ہے تو وہ ایس پی اور کانگریس کی حکومت بنانے کے لئے چل رہی ہے۔ دونوں نوجوان لیڈروں نے شہر کے نوچندیعلاقے میں مشترکہ طور پر انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بی جے پی پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، ہم اترپردیش جیسے پیار اور محبت والی ریاست میں بی جے پی کو نفرت نہیں پھیلانے دیں گے۔
کانگریس کےنائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ہاتھ ملاتے ہی وہاں آندھیشروع ہوئی یہ آندھی نریندر مودی، بی جے پی اور مایاوتی کو اپنے ساتھ اڑا لے جائے گی ۔ انہوں نے کہا، میرٹھ انقلابیوں کا شہر ہے۔ انگریزوں کو آپ سب نے مل کر سبق سکھایا تھا۔ یہاں کے لوگوں نے ملک کو انگریزوں کی کمپنی راج سے نجات دلانے کی لڑائی لڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہندوستان میں نریندر مودی ایک طرح کا کمپنی راج لا رہے ہیں۔ راہل نے سوال کیا، مودی نے کہا تھا کہ ملک کے تمام لوگوں کو 15-15 لاکھ روپے ملیں گے۔ انہوں نے بھیڑ سے پوچھا، یہاں پر کسی کو 15-15 لاکھ ملے کیا؟
ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا یہ صرف ریاست کا الیکشن نہیں ہے۔ یہ انتخابات ملک کا مستقبل طے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آندھی اور ہواؤں کی بات کر رہے ہیں کم از کم یہ جانتے ہوں گے کہ آندھی اگر کسی کی چل رہی ہے تو سماج وادی اور کانگریس پارٹی کی حکومت بنانے کے لئے آندھی چل رہی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا، ہم سماج وادی لوگ ہیں اگر آندھی بھی ہوگی تو ہم اس سے ٹکرائیںگے اور آندھی کا مقابلہ کرتے ہوئے پیڈل مارتے ہوئے سائیکل چلانا بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے ایس پی کانگریس اتحاد پر کہا کہ کبھی کبھار نوجوان جوش میں ہینڈل چھوڑ کر بھی سائیکل چلاتے ہیں، اب کانگریس کا ہاتھ آ گیا ہے تو سائیکل اور تیز چلے گی۔وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مزیدکہا کہ میرٹھ شہر بنکروں کا شہر ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں بنکر ہیں۔ انہوں نے کہا، ہم بنکروں سے پوچھتے ہیں کہ بھلا ان کی مدد کس نے کی ہے؟ قینچیسے لے کر کھیل کے سامان بنانے کے کاروبار تک اگر کسی نے مدد کی ہے تو سماج وادی پارٹی نے کی ہے۔ ہماری ایمبولینس چل رہی ہے۔ پولیس کی100 نمبر خدمت شروع کی ہے۔ ایس پی نے ہی میرٹھ اور رائے بریلی کو اسمارٹ سٹی میں شامل کروایاہے۔
ایس پی صدر نے کہا، اگر لکھنؤ میں میٹرو ریل بن گئی۔ کانپور میں بننا شروع ہو گئی۔ نوئیڈا سے گریٹر نوئیڈا شامل کیا گیا ہے، غازی آباد میں میٹرو ریل چل رہی ہے تو ہمارا بڑا شہر میرٹھ کیوں پیچھے رہے؟ میرٹھ کو بھی میٹرو ریل دینے کا کام ایس پی ہی کر رہی ہے۔گھر گھر بجلی پہنچانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ہمیں اگر بجلی دینی پڑی تو 24 گھنٹے بجلی دی۔ دیہات میں ابھی تو ہم 16 گھنٹے بجلی دے رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں ہم وہاں بھی 24 گھنٹے بجلی دیں گے۔
وزیر اعظم پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اچھے دنوں کا آپ سے وعدہ کیا تھا انھوں نے آپ کو لائن میں لگا دیا۔ لائن میں بہت سے لوگوں کی جان گئی۔ یہاں بھی اگر لائن میں لگنے والوں کی کسی نے مدد کی تو سوشلسٹوں نے کی۔ ریاستی حکومت نے ہی مہلوکینکے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے کی مالی مدد دی۔اکھلیش نے لوگوں سے بی جے پی سے ہوشیار رہنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جو راستہ اپنایا ہے، اس نے بھائی چارے کے لئے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ یہ معاشرے کو توڑنے والے لوگ ہیں۔