نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف سیکورٹی فورس کی کارروائی میں کئی افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں اجتماع کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی۔نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے پریس امور کے انچارج ابراہیم موسی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہمیشہ اسلامی تحریک کے اراکین کو پریشان کیا جاتا ہے اور وہ پرامن مظاہرین کو بھی جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں اور انھیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے علاوہ فائرنگ بھی کرتے ہیں جبکہ آیت اللہ شیخ زکزکی کے بہت سے حامیوں کو بلاسبب گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔