لکھنؤ:”یادو خاندان” میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان اترپردیش کے وزیر اعلی یادو نے آج امر سنگھ اور دیگر کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ موجودہ بحران کے لئے خاندان کے باہر کے لوگ ذمہ دار ہیں۔مسٹر یادو نے یہاں کہاموجودہ بحران کے لئے خاندان کے باہر کے لوگ ذمہ دار ہیں۔وزیر کیوں ہٹائے گئے ،سکریٹری کا تبادلہ کیوں ہوا۔یہ بات سماجی بہبود کے وزیر (شیو پال سنگھ یادو) بھی بخوبی جانتے ہیں۔خاندان کے اراکین میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ہمارا خاندان ایک تھا اور ایک ہی رہے گا۔انہوں نے کہانیتاجی(ملایم سنگھ یادو) کی بات خاندان میں کوئی نہیں ٹال سکتا۔نیتا جی سب سے اوپر ہیں۔میں نے آج تک ان کی بات نہیں کاٹی اور مستقبل میں بھی کبھی ایسا نہیں ہوگا۔کچھ ایک معاملوں میں ضرور اپنی سمجھ سے فیصلے کئے ،اس کا یہ مطلب نہیں نکالنا چاہیے کہ میں نیتا جی کے فیصلے کے خلاف جاؤں گا۔