تہران: ایران کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شریک عوام نے ملک میں حالیہ بدامنی کے واقعات میں ملوث فسادی عناصر اور قانون توڑنے والوں کی شدید مذمت کی ہے. ایرانی شہروں میں عوامی ریلیوں کا انعقاد، فسادیوں اور قانون توڑنے والوں کی مذمت تفصیلات کے مطابق، ‘مشہد، ، اصفہان اور دیگر صوبوں میں منعقد ہونے والی ان ریلیوں میں ایرانی عوام نے گزشتہ دنوں احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں فسادی عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ اور بدامنی پھیلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی.
ایران کے عوام نے اتوار کو بھی ملک کے مختلف شہروں میں شاندار ریلیاں نکال کر انقلابی اقدار، اسلامی نظام اور ولی فقیہ سے اپنی بھرپور وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے پچھلے دنوں کچھ شہروں میں کئے گئے ہنگاموں کی مذمت کی –