خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر لوک سبھا میں تشویش کا اظہار
نئی دہلی ۔ ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر آج لوک سبھا میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان پر روک لگانے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔کانگریس کے محترمہ رنجیت رنجن نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر، ہریانہ اور اتر پردیش میں خواتین اور لڑکیوں کی آبروریزی کے واقعات ہوئے ہیں جن میں متاثرین کو اب تک انصاف نہیں ملا ہے ۔ خواتین کے خلاف جرائم ایک سنجیدہ موضوع ہے جس پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ صرف قانون بنانے اور بات چیت کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس سلسلہ میں کوئی موثر اقدام کرنا ہوگا۔