پاکستانی قوال حاجی امیر خان جو اس وقت اپنے اہل خانہ سمیت برطانیہ میں مقیم ہیں، ان پر نامعلوم شخص نے حملہ کرکے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی قوال پر حملہ کرنے والا شخص سیاہ فام تھا۔
لندن میں کسی پاکستانی پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی لندن سمیت برطانیہ کے دوسرے شہروں میں پاکستانی نژاد افراد پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی قوال حاجی امیر خان کی بیٹی سلینا نے بتایا کہ ان کے والد پر گزشتہ روز ایک نامعلوم سیاہ فام شخص نے حملہ کرکے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔