فرانسیس میکڈورمینڈ نے فلم ‘تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا آسکرز 2018 کی تقریب کے کچھ دیر بعد ہی بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ چرانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ آسکرز کے بعد سرکاری عشائیے کے دوران چوری کیا گیا۔
لاس اینجلس کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایوارڈ کے کھو جان کے بعد ٹیری برائنٹ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
47 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا گیا ہے اور 20000 ڈالر کے عوض ضمانت دی گئی ہے۔ انہیں اب عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
تاہم ایوارڈ بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ کو لوٹا دیا گیا ہے۔
اداکارہ کے ترجمان نے او ایس اے ٹوڈے کو بتایا ’فرانسیس میکڈورمینڈ اور ان کا ایوارڈ پھر سے مل گئے ہیں اور خوش ہیں۔‘
آسکرز کے بعد سرکاری عشائیے کے دوران ایوارڈ چوری کرنے والے برائنٹ کے پاس شرکت کا دعوت نامہ موجود تھا۔
خوش قسمتی سے ایوارڈ کھونے سے قبل اس پر اداکارہ کا نام کندہ کیا جا چکا تھا۔
فرانسیس میکڈورمینڈ نے فلم ‘تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
خوش قسمتی سے ایوارڈ کھونے سے قبل اس پر اداکارہ کا نام کندہ کیا جا چکا تھا
فرانسیس میکڈورمینڈ کو اپنی تقریر پر کافی پر جوش انداز میں سراہا گیا کیونکہ انھوں نے خواتین کی تعریق کرنے ہوئے آسکرز کے کے لیے نامزد ہونے والے تمام خواتین کو کھڑے ہونے کے لیے بولا۔
انھوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا ’میں آپ کو آج کی رات دو الفاظ دے رہی ہوں انکلوژن رائڈر (برابر کی شریک)‘۔
انھیں یہ ایوارلا اپنے اُس کردار کے لیے ملا جس میں انھوں نے انصاف کی متلاشی ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا جس کی بیٹی کے ساتھ ریپ ہوتا ہے اور حکام ان کی تذلیل کرتے ہیں۔
یہ ان کا دوسرا آسکر ایوارڈ ہے، انھوں نے 21 سال پہلے فارگو کے لیے بھی آسکر جیتا تھا۔