چنئی۔ تمل ناڈو کے توتیكورن ضلع میں کشتی حادثہ میں نو سیاح ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد لا پتہ ہیں۔ تمل ناڈو میں توتیكورن ضلع میں تروچیندور کے قریب مناپپڈو میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو لے کر جا رہی ایک کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثےمیں کم از کم نو سیاح ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔
پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 20 سے زائد سیاح سوار تھے۔ ساحل سمندر سے آگے بڑھنے کے چند منٹ بعد ہی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں نو سیاحوں کی ڈوب کر موت ہو گئی اور کئی دیگر لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں میں تین ترچراپللي کے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک سات سیاحوں کو بچا لیا گیا، جنہیں توتیكورن اور تروچیندر میں مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار، پولیس اور مقامی ماہی گیروں کے ساتھ لاپتہ سیاحوں کی تلاش کی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں کشتی پلٹنے کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے پہلے 25 دسمبر 2011 کو پلكٹ لیک کے قریب سمندر میں ایک کشتی کے پلٹ جانے سے 22 افراد کی موت ہو گئی تھی۔