نائجیریا: مسجد میں دھماکہ، موذن کے سوا کوئی بھی زندہ نہیں بچا، 14 افراد شہید متعدد زخمی

لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کچھ دیر پہلے چار مشتبہ افراد کو دیکھا گیا تھا، علاقے کی نگرانی پر مامور افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلے، پیچھا کرنے پر ایک پکڑا گیا، 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے جب کہ ایک کو تلاش نہیں کیا جاسکا، خدشہ ہے کہ اسی نے مسجد پر خودکش حملہ کیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم مقامی لوگوں اور حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ہی ملوث ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *