جگدل پور۔ چھتیس گڑھ کے جنوبی علاقے بستر میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں سنٹرل سیکورٹی فورس کے گیارہ جوان شہید اور پانچ دیگر جوان زخمی ہو گئے۔ سکما پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مینا نے بتایا کہ بھیججي تھانے سے آج مرکزی سیکورٹی فورس کے 219 بٹالین کے جوان سڑک کے تعمیری کام میں سیکورٹی امور کی انجام دہی کے لئے روڑ اوپنگ پارٹی کے طور پر گشت پر نکلے تھے۔
ان پر نکسلیوں نے جنگل سے گھات لگا کر اچانک فائرنگ کی جس میں گیارہ جوان شہید ہوگئے جبکہ پانچ دیگرجوان شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے بھیججي ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نکسلیوں نے جوانوں کے ہتھیار بھی لوٹ لئے ہیں۔