نئی دہلی : نیشنل فلم ایوارڈ میں اس سال علاقائی فلموں کا جلوہ رہا اور تقریبا ہر زمرے میں زیادہ تر انعام علاقائی فلموں نے ہی حاصل کئے ۔
سال 2017 کے لئے نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے مشہور اداکار اور فیچر فلم زمرے کے جیوری سربراہ شیکھر کپور نے کہا کہ علاقائی فلمیں ہندی فلموں سے کہیں بہتر مظاہرہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندی فلم کا معیار علاقائی فلموں کے ا ٓس پاس بھی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہی نہیں تھا کہ لکش دیپ میں بھی فلمیں بنتی ہیں۔ ایوارڈز کے لئے فلموں کے انتخاب کی دس دن کی مدت میں میں ملک میں بننے والی ان فلموں کا معیار دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
آسامی فلم ویلج راک اسٹار نے بہترین فلم سمیت چار ایوارڈ جیتے ۔بنگلہ فلم ‘نگر کرتن’ کو بہترین اداکار سمیت چار ایوارڈ ملے ۔خاص طور سے تیلگو میں بنی ‘باہو بلی ۔2’، ملیالم فلم ‘بھاینکم ‘ کو تین تین ایوارڈ ملے ۔