انہوں نے طنزکرتے ہوئے مسلمانوں کے بارے میں کہا کہ ہمیں اب صرف صبر اور دعاؤں پر ہی اکتفا کرنا چاہئے کیونکہ ایران اور ترکی کے علاوہ کسی ملک کے سخت لہجہ میں امریکہ سے بات نہیں کی ہے ۔
مشہور سماجی کارکن سلیم الوارے نے کہا کہ برطانیہ اور اس کے حوارین نے ایک صدی قبل یہ سازش رچی اور تقریباًً سال قبل ایک نئے ملک اسرائیل کی سنگ بنیاد رکھ کر فلسطین کے سینے میں خنجر گھونپ دیا ۔ امریکہ اور عالمی طاقتوں کی درپردہ اس فیصلہ کو حمایت حاصل کی ہے ۔انہوں نے سا بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کے حالات بھی انتہائی خراب ہیں ،لیکن آپس میں دست وگریباں نظرآرہے ہیں۔