ممبئی :یروشلم پر امریکی فیصلہ کے خلاف زبردست جلسہ

مجلس مشاورت ممبئی کے صدر سعید خان نے کہا کہ ہمیں ناامیدی اور مایوسی سے باہر نکلنا ہوگا۔ٹرمپ کے فیصلہ کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ یروشلم کی بازیابی کے لیے لڑائی جاری رہیگی۔اور اس کے لیے جدوجہد جاری رہنا چاہیئے ۔ ہمیں مسجد اقصٰی کا سفر کرنا چاہئے تاکہ فلسطینیوں کے حوصلہ بلند ہوں گے اور ان کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس سلسلہ میں ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ سرفراز آرزو نے کہا کہ یہ سب ایک منصوبہ کے تحت ہورہاہے اورمسلمانوں کو صلیبی جنگ کی طرف ڈھکیل کی کوشش کی جارہی ہے اور اسے ایک مذہبی رنگ دینے کی کوشش ہے کہ بائبل کی پیش گوئیوں کو سچ ثابت کرکے دکھانا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *