نئی دہلی:مغربی جرمنی کے میونخ میں کل ہونے والے حملے میں کوئی ہندوستانی ہلاک نہیں ہوا ہے ۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے برلن میں ہندوستان کے سفیر سے اس دہشت گردانہ واقعہ کے بعد بات کی ہے اور صورت حال کا جائزہ لیا ہے ۔
محترمہ سوراج نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے جرمنی میں ہندوستان کے سفیر گرجیت سنگھ سے بات کی ہے اور مسٹر سنگھ نے انہیں بتایا کہ کل حملے میں کوئی ہندوستانی ہلاک نہیں ہوا ہے ۔ اس دہشت گردانہ حملے میں نو افراد ہلاک گئے ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔