بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

بروانی، مدھیہ پردیش:بھروانی گاوں میں کل شام بجلی گرنے سے دو بھائی بہن ہلاک ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ بجلی گرنے سے روپ سنگھ (15) اور اس کی بہن درگا(12) bijli-girneکی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ان کا چچا زخمی ہوگیا۔ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ایک دیگر واقعہ میں والن گاوں میں مویشیوں کو گھاس چرانے کے دوران بجلی گرنے سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا ۔ اس حادثے میں اس کی دو گائیں اور کئی بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔ لڑکے کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *