رباط ۔ افریقی ملک مراقش میں جمعہ کو ہوئے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں اسلامی پی جے ڈی پارٹی کو اپنے قریبی حریف پی اے ایم پارٹی کے خلاف سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ ملک کے وزیر داخلہ محمد حسن نے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک نوے فیصد ووٹوں کی گنتی میں حکمراں پی جے ڈی یا جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے ننانوے سیٹیں جیت لی ہیں جب کہ پی اے ایم پارٹی کو اسی سیٹیں اور کنزرویٹیو استقلال پارٹی نے اکتیس سیٹیں حاصل کی ہیں۔مراقشی پارلیمنٹ کی 395 سیٹوں کے لئے ہوئے الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت نہیں مل رہی ہے جس سے یہاں مخلوط حکومت کے قیام کا امکان بڑھ گیا ہے۔