نئی دہلی :مانسون کے موسم کے پہلے دو ماہ میں معمول کی بارش کے بعد آئندہ دو ماہ میں معمول سے زیادہ بارش کا اندازہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں اوسط سے 11 فیصد کم بارش کے بعد جولائی میں بارش طویل مدتی اوسط سے سات فیصد زیادہ ہوئی جس سے جون کی کمی پوری ہوگئی۔ اس طرح مانسون موسم کے نصف اوائل میں بارش اوسط کے برابر ہی رہی۔ اس نے بتایا کہ اگست ستمبر کے دوران 55 فیصد امکان اوسط سے چھ فیصد زیادہ بارش کی ہے ۔

محکمہ نے بتایا کہ اگست میں بارش اوسط سے چار فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔ اس میں نو فیصد کمی بیشی ہوسکتی ہے ۔ وہیں ستمبر میں معمول سے چھ فیصد زیادہ بارش ہونے کی امید ہے جس میں چار فیصد کی کمی بیشی ہوسکتی ہے ۔
محکمہ کے مطابق جولائی ماہ میں 2013 کے بعد پہلی بار معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں اوسط سے 16.4 فیصد اور جولائی 2014 میں 9.4 فیصد کم بارش ہوئی تھی۔ گزشتہ 10 سال میں 2010 اور 2013 کو چھوڑ کر باقی سال جولائی کی بارش اوسط سے کم رہی ہے ۔