ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایسا ٹویٹ کر دیا ہے، جس سے میکسیکو کے صدر بھڑک گئے ہیں ۔ میکسیکو کے صدر پاينا نيٹو نے امریکہ کی اپنے پہلے سے مقررہ دورہ کوعین وقت پر منسوخ کر دیا ہے ۔
دراصل ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ اگر میکسیکو دونوں ممالک کی سرحد پر بھاری دیوار کی تعمیر کے لئے پیسے دینا نہیں چاہتا ، تو ان کو واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دینا چاہئے ۔
پاينا نيٹو نے ٹوئٹر پر کہا کہ کہ ہم نے وائٹ ہاؤس کو آج صبح مطلع کر دیا ہے کہ میں اگلے منگل کو واشنگٹن میں ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ میں ہم شامل نہیں ہوں گے ۔ پاينا نيٹو کے فیصلہ سے چند گھنٹے پہلے ہی ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ اگر میکسیکو اس دیوار کی تعمیر کے لئے رقم نہیں دینا چاہتا ،
تو اچھا ہو گا کہ اگلی میٹنگ منسوخ کر دی جائے ۔ اس سے پہلے بھی پاينا نيٹو نے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے امریکہ کے فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے اعادہ کیا تھا کہ میکسیکو دیوار کی تعمیر کے لئے رقم نہیں دے گا ، جبکہ ٹرمپ کہہ رہے تھے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ میکسیکو اس کے لئے پیسے دے ۔ پاينا نيٹو کے 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنے والے تھے ۔
پاينا نيٹو نے ٹوئٹر پر ڈالے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میکسیکو دیواروں میں یقین نہیں کرتا ۔ میں نے بار بار کہا ہے کہ میکسیکو کسی بھی دیوار کے لئے پیسے نہیں دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں دیوار کی تعمیر کے امریکہ کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور اسے خارج کرتا ہوں ۔
پاينا نيٹو نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے ملنے کے لئے گزشتہ روز واشنگٹن پہنچے اپنے سینئر افسران کی حتمی رپورٹ کا انتظار کریں گے اور رپورٹ اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ کی گئی ملاقاتوں کو ذہن میں رکھ کر کوئی قدم اٹھائیں گے ۔