انگلش پریمیئر لیگ کے گذشتہ سات سیزنز میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ٹرافی جیتی ہے۔
مانچسٹر سٹی نے اب تک لیگ میں 33 میچ کھیلے ہیں اور اس کے پانچ میچ ابھی باقی ہیں۔ ٹیم کو ان 33 میں سے صرف دو میچوں میں شکست ہوئی ہے اور اس نے لیگ میں اب تک 93 گول سکور کیے ہیں۔
انگلینڈ کی لیگ میں جیت مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا کے کرئیر کی 24ویں کامیابی ہے۔