روس میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا سحر برقرار ہے ، فٹبال کے دیوانے بھی اپنے ستاروں کو خراج تحسین پیش کرتے نطر آ رہے ہیں، میکسیکو میں رونالڈو کی خاتون پرستار نے مایہ ناز کھلاڑی کی تصویر پوری دیوار میں رنگ دی، رونالدو کی اس عمدہ تصویر کا منظر قابل دید ہے،
دوسری جانب ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے روسی بیکری نے چاکلیٹ سے 60 کلو وزنی مجسمہ تیار کیا ،مجسمے کو سالگرہ کے کیک پرلگایا گیا، میسی کے ایک ننھے مداح نے سالگرہ کا کیک کاٹا جسے شرکا نے کھایا اور دن بھر اپنے پسندیدہ فٹبالر کی 31 ویں سالگرہ کا جشن منایا، میسی کے پرستاروں کی بڑی تعداد ایک چوک میں جمع ہوئی اورسالگرہ کے کیک سے لطف اندوز ہوئی،