وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی صدارتی مہم سے متعلق اہم معلومات سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معلومات اہم ہوگی ۔
غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی صدارتی مہم سے متعلق اہم معلومات سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معلومات اہم ہوگی ۔اطلاعات کے مطابق جولین اسانج نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ہلیری کلنٹن کی صدارتی مہم سے متعلق اہم معلومات سامنے لانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔یہ معلومات صدارتی انتخابات سے قبل جاری کی جائیں گی۔
وکی لیکس کے بانی کے مطابق میڈیا اور عوام میں پھیلنے کے بعد ہی اس معلومات کی اہمیت کا اندازہ ہوگا، سوئیڈن کو مطلوب جولین اسانج 5 سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لئے ہیں۔