حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ روڈ نمبر 45پر بائیک پر جانے کے دوران اس نوجوان کی بائیک کو تیز رفتار ڈی سی ایم وین نے ٹکر دے دی جس کے سبب یہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ اس کی شناخت دیانند کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ نوجوان مولا علی ہوزنگ بورڈ کالونی کا رہنے والا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔