نے بتایا کہ نالہ مار روڑ کو خانیار سے تارہ بل نواح کدل تک سیل رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بلبل لانکر، نواح کدل، کاوڈارہ، رانگر اسٹاف، گوجوارہ، کاؤڈارہ اور راجوری کدل علاقوں کی بنیادی سڑکیں بھی بند کردی گئی تھیں۔ عام دنوں میں انتہائی مصروف رہنے والے سیول لائنز اور بالائی شہر میں بہت ہی کم راہگیراور سبزی و پھل فروخت کرنے والے چھاپڑی فروش نظر آئے ۔
پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی کے باعث سری نگر کے بیشتر سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج بری طرح متاثر رہا۔ بیشتر ٹیوشن اور کوچنگ سنٹروں نے 9 اور 11 فروری کو اعلان کر رکھا ہے کیونکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر محمد افضل گورو کی پانچویں برسی اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کی 34 ویں برسی پر بالترتیب 9 اور 11 فروری کو وادی میں ہڑتال رہے گی۔
سیول لائنز میں مائسمہ جہاں جے کے ایل ایف کا ہیڈکوارٹر واقع ہے ، کی طرف جانے والی سڑکوں کو خاردار تار سے بند رکھا گیا تھا۔ تاہم تاریخی لال چوک کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ۔