حریت (ع) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین میرواعظ کو 11 روز کی مسلسل نظربندی کے بعد 6 فروری کو رہا کیا گیا، لیکن اگلے روز یعنی 7 فروری کو انہیں دوبارہ نظربند کیا گیااور تب سے لیکر اب تک انہیں بدستور نظربند رکھا گیا ہے ۔
لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو 6 فروری کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل سری نگر منتقل کیا گیا۔ فرنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا ‘مسٹر ملک کو 6 فروری کو ایک اور فرنٹ قائد غلام محمد ڈار کے ہمراہ اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ یہاں فرنٹ کے دفترواقع آبی گزر پر موجود تھے ۔ بعدازان دونوں گرفتارشدگان کو عدالتی تحویل پر سری نگر سینٹرل جیل منتقل کیا گیا’ ۔ ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ‘ ہم نے ریل سروس کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل کیا ہے ‘۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان جمعہ کو کوئی بھی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا ‘ریل سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ ریاستی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے ہدایات ملنے کے بعد لیا گیا ہے ‘۔