ٹوکیو:جاپان نے مشرقی چینی سمندر کے متنازعہ جزائر کے ساحلی علاقے میں چین کے ساحل محافظ جہازوں اور ماہی گیری والی 230 کشتیوں کے آنے پر چین سے احتجاج درج کیا ہے ۔جاپان ان جزائر کو اپنا علاقہ مانتا ہے ۔ چین سے رسمی احتجاج درج کرنے کی اطلاع جاپان کی وزارت خارجہ نے دی ہے ۔
چین کے کوسٹ گارڈ جہازوں اور ماہی گیری کشتیوں کے جاپانی جزائر کے نزدیک جانے کے واقعہ سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ جنوبی چینی سمندر کے فلپائن کے جزائر کے معاملے میں چین کے خلاف بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے سے پہلے ہی تنازعہ تھا اور اب جاپان کے جزیرے سے متعلق واقعہ نے جنوبی چین کے سمندر کے معاملے میں علاقے کے ممالک کے درمیان تنازعہ کو مزید بڑھا دیا ہے ۔
چین کے چھ کوسٹ گارڈ جہازوں میں سے تین ہفتہ کو جاپانی جزیرے کے نزدیک سمندر ی علاقے میں آئے تھے ۔ جاپانی کوسٹ گارڈ جہازوں کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز ہتھیاروں سے لیس تھے ۔