جماعت اسلامی کی ملک کے شہریوں سے اپیل
نئی دہلی۔ جماعت اسلامی ہند کی مہم ’امن و انسانیت ‘کے تحت کرتی نگر میں برادران وطن کے ساتھ گیٹ ٹو گیدر پروگرام ہوا ۔جس میں سہیل احمد قاسمی اور وارث حسین نے خطاب کیا ۔وارث حسین نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی خوبی ہے کہ یہاں ہر سماج میں انصاف پسند ،مہذب اور جرا ت مند لوگوں کی کبھی کمی نہیں رہی ہے ۔میڈیا میں ،دانشوروں کے درمیان ،وکیلوں اور دیگر پروفیشنل کے درمیان ،سیاست دانوں میں اور سماجی خدمت گاروں میں ہر جگہ ایسے افراد اور ادارے موجود ہیں جو ملک میں امن و آمان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے بڑے حوصلے اور جرات سے کام کررہے ہیں ۔ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اور ان کا بھر پور ساتھ دے کر اس جدوجہد کو تقویت دینی چاہئے ۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایک بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہندو، مسلم اور دیگر مذہبی و تہذیبی گروہوں کے درمیان ہر سطح پر راست باہمی تبادلہ خیال کا نظام قائم ہو ۔جس طرح آ ج ہم سب ملک کی خاطر ملک میں امن و آمان قائم کرنے کی خاطر اور سب سے اہم انسانیت کو بچانے کی کیلئے اکٹھا ہوئے ہیں ۔ہمیں ملک میں امن و انسانیت قائم کرنا ہے اور اس کے لئے برادران وطن کو ہمارے ساتھ آنا ہوگا ۔ملک کو بچانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے اس لئے ہم سب کو انارکی ،بد نظمی ،فرقہ وارانہ فساد،ظلم ،زیادتی ،نا انصافی ،استحصال کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔