اس کی کامیابی کے ساتھ ہی خلائی ایجنسی نے راحت کی سانس لی ہے کیوں کہ اس سے قبل پی ایس ایل وی سی 39مشن گزشتہ سال اگست میں ناکام ہوگیا تھا ۔اس کے کام نہ کرنے کے سبب آئی آراین ایس ایس ۔ ون ایچ کوم خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا تھا ۔
کارٹوسیٹ 2کا وزن 710کلو گرام ہے ۔زمین کے مشاہداتی سیٹیلائٹ کو اس کے چھوڑنے کے 1040سکنڈس کے بعد ہی مدار میں نصب کر دیاگیا۔بعد ازاں چھوٹے نانو سٹلائیٹس کو مدار میں نصب کیا گیا اور اس کے بعد مائیکرو سٹلائیٹس مدار میں نصب کیے گئے ۔