سعودی عر ب کی اسرائیل کے ساتھ دوستی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی ان دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات خطے میں گہرے اسٹر یٹیجک مفادات اور باہم فکری اتحاد کی بنیادپر قائم ہیں جبکہ اس کے پس منظر میں کل تک برطانیہ تھا اور آج امریکہ اپنے مفادات کا ایجنڈا لے کر کھڑا ہےجو بڑے ممالک کو چھوٹے چھوٹے ممالک میں تقسیم کرکے اُن کے وسائل پر قبضہ جمانے کا ایجنڈاہے،ایک امریکی تجزیہ نگار نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے آپس میں تعاون کی طرف اشارہ کرتےہوئےیاد دلایاہےکہ ماضی میں یہ دونوں حکومتیں برطانیہ کی آغوش میں تھیں اورآج ان دونوں حکومتوں کی سرپرستی برطانیہ کی بجائےامریکہ کررہاہے، ایک امریکی آزادی پسند قلمکار ڈین سینچز(Dan sanches) سعودی عرب اور اسرائیل کی اسٹرٹیجک دوستی دو استعمار گربلیوں سے تعبیر کی ہے کہ جنہوں نےاپنے چنگا ل مشرق وسطیٰ کی جانب درازکر رکھے ہیں۔