عراق انتخابات؛ صدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر کو واضح برتری حاصل

عراق کے دس صوبوں میں انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے جس میں مقتدیٰ الصدر کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے جبکہ بغداد میں وزیراعظم حیدر العبادی کی پارٹی پانچویں نمبر پر ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتدیٰ الصدر دس صوبوں میں سے 6 میں واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔

 

عراقی ذرائع کے مطابق ”بغداد” میں مقتدیٰ الصدر کی پارٹی 4 لاکھ 13 ہزار 638 ووٹ لے کر سر فہرست ہے جبکہ دوسری نمبر پر ”الفتح” پارٹی ہے جس کو 2لاکھ 33 ہزار 298 ووٹ ملےہیں اور ”بدر” پارٹی 2لاکھ 11 ہزار 243 ووٹوں سے تیسرے نمبر پر ہے۔

الوطنیہ پارٹی 2لاکھ 4ہزار 686 ووٹ سے چوتھی جبکہ وزیراعظم حیدر العبادی پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی انتخابی کمیشن کے تحت اتوار کو ہونے والے عراق کے پارلیمانی انتخاب میں زیادہ تر ووٹوں کا شمار کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *