تہران: امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ایرانی ریال کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ۔ اس کی وجہ امریکی تجارتی پابندیوں کے سبب ایران کی خراب ہوتی ہوئی معاشی صورتحال اور بڑھتی افراط زر کو قرار دیا جا رہا ہے ۔
مالی منڈیوں پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روز غیر سرکاری مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت خرید ایک لاکھ اٹھائیس ہزار ایرانی ریال رہی۔ امریکہ کی طرف سے جوہری معاہدے سے علیحدگی اور ایران کے خلاف نئی پابندیاں کے نفاذ نے ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل گراوٹ پیدا کر رکھی ہے ۔