لکھنو۔ ایران کا کلچر، وہاں کی زبان اور وہاں کے شہروں کے بارے میں ہندوستانی عوام کو بتانے کےلئے لکھنؤ یونیورسٹی میں سہ روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں ایرانی طرز زندگی کا حسن بھی نظر آیا اور تہذیبی قدروں کی عکاسی بھی ۔ ساتھ ہی وہاں موجود فنکاری کے اعلی نمونوں سے بھی لوگ شناسا ہو رہے ہیں۔ دیکھیں تصویریں۔
تہذیبی اعتبار سے دنیا میں ایران کی جو اہمیت ہے، شاید ہی وہ اہمیت کسی اور ملک کو حاصل ہے۔ فن تعمیرات کا لافانی شاہکار، مینا کاری، خطاطی اورنقاشی کی اعلی مثال اور ضروریات زندگی کی نایاب اشیا، غرضیکہ سب کچھ یہاں موجود ہے۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی جانب سے منعقدہ اس نمائش میں مانو پورا ایران سمٹ آیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کسی ملک کی زبان کو سمجھنے کےلئے وہاں کے کلچر کو بھی سمجھنا ضروری ہے۔