اسلام آباد : ممبئی کے رہنے والے ہندوستانی شہری شیخ نبی پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان نے ایک ہندوستانی شہری شیخ نبی کو گرفتار کیا ہے۔ نبی کی گرفتاری اسلام آبادمیں کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گرفتار شخص کے پاس ضروری سفری دستاویزات نہیں تھے، جس کی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ نبی ممبئی کا رہنے والا ہے اور اس کو اسلام آباد کے ایف 8 علاقہ میں یومیہ گشت کے دوران پولیس نے گرفتار کیا ۔ شیخ نبی کو غیر ملکی ایکٹ 1946 کے تحت تھانہ مارگلہ مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے اور اس سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
سی این این نیوز 18 نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ شیخ نبی کی گرفتاری کی اسلام آباد میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ کو میڈیا کے ذریعہ ہوئی ۔ پاکستان نے سرکاری طور پر اب تک اس کی معلومات سفارتخانہ کو نہیں دی ہے۔
پاکستان میں ہندوستانی شہری گرفتار ، ممبئی کے رہنے والے ہیں شیخ نبی ، ضروری سفری دستاویزات نہ ہونے کا الزام
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی تعلقات میں کشیدگی چل رہی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر كلبھوش جادھو کی پاکستان میں گرفتاری اور اس کے بعد پھانسی کی سزا دیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کافی کشیدگی ہے۔ بین الاقوامی عدالت کی طرف جادھو کی پھانسی پر روک لگائے جانے کے بعد ہندوستان نے راحت کی سانس لی تھی، مگر اس نئی گرفتاری سے کشیدگی میں مزید اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔