سریز پر بھی قبضہ، اشون مین اف میچ بنے
گروس آئلیٹ : ہندوستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز 237 رن سے کو شکست دے کر چار میچوں میں سریز میں دو میچ جیت کرسیریز پر قبضہ کرلیا ہے ۔ دوسرا میچ ڈرا ہوا تھا ۔ تیسرے میچ کے پانچویں دین جیت کے لئے 346 کا ہدف دینے والی ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ایک سو آٹھ رن پر آل آوٹ کردیا ۔ دوسری اننگز میں ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ محمد سمیع نے لیا ۔ سمیع نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ ایشانت اور جڈیجہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ اشون اور بھوبنیشور کمار کو ایک ایک وکٹ ملا ۔ گذشتہ چوسٹھ برس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جن ہندوستان نے ویسٹ انڈیا کے خلاف سیریز میں دو میچ جیتے ہوں۔
اس سے قبل ہندوستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن اپنی دوسری اننگز سات وکٹ پر 217 رنز بنا کر ڈیکلیئر کرکے ویسٹ انڈیز کے سامنے 346 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ پہلی اننگز میں اپنی سوئنگ بالنگ کا جلوہ بکھیرنے والے بھونیشور کمار کے پانچ وکٹ کی مدد سے ہندوستان نے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 225 رنز پر آؤٹ کر کے اپنی پوزیشن مضبوط حاصل کر لی تھی ۔