ملتان میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا

multanپاکستان کے شہر ملتان کے علاقہ بستی مملکوک میں شوہر نے فائرنگ کر کے ساس، سسر، سالے کی بیوی اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان کے علاقہ بستی مملکوک میں شوہر نے فائرنگ کر کے ساس، سسر، سالے کی بیوی اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملتان کی بستی مملوک میں طاہر اعوان نامی شخص روٹھی بیوی کو منانے کے لئے سسرال گیا لیکن وہ اس کے ساتھ جانے کے لئے تیار نہ ہوئی تو اس نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ملزم کی ساس سفینہ بی بی، سسر عبدالرحمان، سالے کی بیوی سرور خاتون اور اس کا 12 سالہ بیٹا اقرار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تاہم اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *