شاميہ کُولنگ اسٹیشن اس اسٹیشن کی کُولنگ کی صلاحیت 1.2 لاکھ ٹن ہے اور یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کوُلنگ اسٹیشن شمار کیا جاتا ہے۔ اسٹیشن میں 24 عدد centrifugal چِلرز ہیں جو دنیا میں سب سے بڑے چِلرز ہیں۔ حرم مکی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اِن چِلرز کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا۔ یہ تمام چِلرز Thermal Discharge کُولنگ ٹاورز کے ذریعے کام کرتے ہیں۔
اسٹیشن میں کُولنگ ٹاوروں کی تعداد 24 ہے یعنی کہ ہر چِلر کے لیے ایک ٹاور موجود ہے۔ ہر چِلر کی طاقت 5 ہزار ہارس پاور ہے۔
کُولنگ اسٹیشنوں کا حرم مکی سے ملاپ دونوں کُولنگ اسٹیشنوں کو مسجد حرام سے ملانے کے لیے زیرِ زمین سرنگ پائی جاتی ہے۔ شامیہ اسٹیشن کی سرنگ کا قطر 12 فٹ اور گہرائی 10 فٹ ہے۔ اجیاد اسٹیشن کی سرنگ کا قطر 8 فٹ اور گہرائی 10 فٹ ہے۔
صيانة محطات تبريد الحرم المكي اس نظام کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے ایک ٹیم چوبیس گھنٹے حرم مکی میں موجود ہوتی ہے۔ اجیاد کے کُولنگ اسٹیشن کے لیے 60 ٹیکنیشنز اور شامیہ کے کُولنگ اسٹیشن کے لیے 25 ٹیکنیشنز ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں۔