دونوں اسٹیشنوں کی کُولنگ کی مجموعی صلاحیت 1.59 لاکھ ٹن ہے جو درمیانے حجم کے 15 ہزار فلیٹوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کافی ہے۔ مذکورہ دونوں اسٹیشنوں کے چِلرز (Chillers) کی Variable Speed Technology سالانہ 30% توانائی کا استعمال بچاتی ہے اور یہ شور کو بھی محدود کرتی ہے۔
اجیاد کُولنگ اسٹیشن اس اسٹیشن کی کُولنگ کی صلاحیت 39 ہزار ٹن ہے۔ یہ اسٹیشن 3 طرح کے چِلرز پر مشتمل ہے۔ ان میں 3 عدد centrifugal چِلرز ہیں جن میں ہر ایک کی طاقت 9 ہزار ہارس پاور ہے، 4 عدد variable speed ایئر کمپریسر چِلرز ہیں اور 5 عدد ایئر کمپریسر چِلرز ہیں۔ کُولنگ اسٹیشن کے یہ تمام چِلرز Thermal discharge radiator کے استعمال کے ذریعے کام کرتے ہیں۔