3 ۔ یہ ایئر ہینڈلنگ یونٹس امریکی ٹکنالوجی کے ساتھ مقامی طور پر جدہ میں تیار کیے گئے ہیں
4 ۔ سرنگوں کے ذریعے ٹھنڈا پانی ایئر ہینڈلنگ یونٹس سے گزرتا ہے تا کہ حرم شریف کے تمام حصوں میں ٹھنڈی ہوا پھینکی جا سکے
5 ۔ سرنگ کے اندر ہر سمت ایسی پائپ لائنیں ہیں جو ٹھنڈے پانی کو حرم تک پہنچاتی ہیں اور گرم پانی کو واپس کُولنگ اسٹیشن تک لے کر آتی ہیں تا کہ اسے دوبارہ ٹھنڈا کیا جا سکے.۔
ٹھنڈا کرنے کے ذرائع حرم شریف کو دو کُولنگ اسٹیشنوں کے ذریعے ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔ ان میں پہلا اسٹیشن اجیاد کے علاقے میں مسجد حرام سے 500 میٹر کے فاصلے پر جب کہ دوسرا اسٹیشن شامیہ کے علاقے میں مسجد حرام سے 900 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے