حرم مکی کی زیارت کرنے والوں کی نظر میں اُس کے ستون اور دیواریں مسجد حرام کی ایئرکنڈیشننگ کا واحد اور بنیادی ذریعہ نظر آتے ہیں۔ تاہم 15 ہزار رہائشی فلیٹوں کی ایئرکنڈیشننگ کے برابر صلاحیت رکھنے والے نظام کی اَن دیکھی تفصیلات کہیں زیادہ ہیں۔
اس نظام کو چلانے والی کمپنی کے مطابق حرم کو ٹھنڈا رکھنے کا نقشہ کچھ اس طرح سے ہے :
1 ۔ ایئرکنڈیشننگ نظام کی خصوصی سرنگوں میں ٹھنڈے پانی کو کُولنگ اسٹیشنوں سے حرم تک منتقل کرنے کی پائپ لائنیں شامل ہیں
2 ۔ مسجد حرام کے زیر زمین تہہ خانے اور سعی کی جگہ کی چھت میں نظروں سے رُوپوش ایئر ہینڈلنگ یونٹس ہیں