یہ تحقیق کرنٹ بائیولوجی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس مطالعے کی ٹیم کے سربراہ نتھان پٹمان کہتے ہیں: ’’ہمارے خیال میں ہوا یہ کہ سامن نے انڈے دینے کی عمر سے قبل دریا کو چھوڑا اور وہ سمندر میں داخل ہوئیں تو انہوں نے مقناطیسی فیلڈ کو نقش کرتے ہوئے راستے کے طور پر نشان لگا لی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا: ’’جب وہ انڈے دینے کی عمر تک پہنچنے کے بعد واپس لوٹتی ہیں تو یہ ان کے لیے پراکسی کے طور پر کام کرتا ہے۔
یہ انہیں ان کے دریائی نظام کے قریب لے جاتا ہے اور پھر دیگر نشانیاں بھی مل جاتی ہوں گی۔‘‘یہ اعدادوشمار اس لیے جمع کیے گئے کیونکہ سامن مچھلیاں فشریز کی صعنت کے لیے بہت اہم ہیں۔